تاریخ شائع کریں2023 22 January گھنٹہ 21:50
خبر کا کوڈ : 581443

قرآن پاک کو جلانا مسلمانوں کے ایمان پر واضح حملہ ہے

حزب اللہ نے سوموار کی شب ایک بیان میں سویڈن میں بعض شدت پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے ایمان پر کھلا حملہ، دین اسلام اور آسمانی کتاب کی توہین قرار دیا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ 
قرآن پاک کو جلانا مسلمانوں کے ایمان پر واضح حملہ ہے
حزب اللہ لبنان  نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے ردعمل میں اعلان کیا کہ قرآن پاک کو جلانا مسلمانوں کے ایمان پر واضح حملہ ہے اور سابقہ ​​نفرت انگیز کوششوں کا اعادہ ہے جس میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی گئی تھی۔

حزب اللہ نے سوموار کی شب ایک بیان میں سویڈن میں بعض شدت پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے ایمان پر کھلا حملہ، دین اسلام اور آسمانی کتاب کی توہین قرار دیا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ 

حزب اللہ نے تاکید کی کہ یہ اقدام سابقہ ​​مکروہ اور نفرت انگیز کوششوں کا اعادہ ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقدس مقام کی طرف توہین آمیز خاکے بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

المنار کے مطابق اپنے بیان میں حزب اللہ نے سویڈن کی حکومت سے کہا کہ وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مجرموں کو مجرم قرار دے اور ان کے خلاف سخت ترین سزا کا نفاذ کرے تاکہ اس طرح کے نفرت انگیز واقعات کی تکرار کو روکا جا سکے۔

لبنانی مزاحمت نے اپنے بیان کے آخر میں پوری ملت اسلامیہ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ، مذہبی اور اسلامی حکام، علمائے کرام، سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی طرف سے مذمت  کی وسیع ترین مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران سویڈن کے انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف سویڈن اور بعض دیگر ممالک میں زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceez8nxjh8vei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ