سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمان سراپا احتجاج
انڈونیشیا، فلسطین، یمن اور ترکی کے عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس نکال کر سویڈن کی جانب سے قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کی۔
شیئرینگ :
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمان سراپا احتجاج سڑکوں پر آ گئے اور اس توہین آمیز اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔
انڈونیشیا، فلسطین، یمن اور ترکی کے عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس نکال کر سویڈن کی جانب سے قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور سویڈن میں اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کی گئی۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی اور سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور اس عمل کو مسلمانوں کے جذبات اور اظہار رائے کی آزادی کے بہانے اشتعال انگیز واقعہ قرار دیا۔
مشرقی ترکی کے شہر بیٹ مین میں ترک عوام کی بڑی تعداد نے سویڈن کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کی۔ ترکی کے عوام نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی اور اس گھناؤنے فعل کی مذمت میں نعرے لگائے۔
یمن کے عوام نے صعدہ اور حدیدہ کے شہروں میں بھی زبردست مظاہرے کیے اور سویڈن میں ہونے والے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی اور اس کارروائی میں امریکی صیہونی کردار کی طرف اشارہ کیا:
اس کے علاوہ عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد بغداد (عراق کے دارالحکومت) میں سویڈن کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئی اور قرآن کو جلانے کی اجازت دینے کے اس ملک کے ذلت آمیز اقدام کی شدید مذمت کی:
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈش حکام نے ڈنمارک کے ایک انتہا پسند کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنےقرآن کریم کو آگ لگانے کی اجازت دی تھی۔ اس اقدام پر پوری اسلامی دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...