ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اپنے لبنانی ہم منصب کی دعوت پر بیروت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ استقامتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے بھی ملاقات کی
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سرکاری دورے کے دوران لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد حزب اللہِ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اپنے لبنانی ہم منصب کی دعوت پر بیروت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ استقامتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے بھی ملاقات کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں علاقے کی تازہ صورتحال، ایران و سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کو لے کر ہوئے معاہدے اور خطے پر اسکے اثرات اور ساتھ ہی لبنان اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر فریقین نے تبادلۂ خیال کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی، اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ عبد اللہ بوحبیب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...