حرم امام حسین ع نے روز عرفہ اور عید الاضحی میں آنے والے زائرین کی میزبانی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکوریٹی ڈیپارٹمنٹ نے عرفہ اور عیدالاضحی کی زیارت کے لیے سیکیورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے، تاکہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔
شیئرینگ :
کربلائے معلی حرم امام حسین علیہ السلام نے روز عرفہ اور عید الاضحی میں آنے والے زائرین کی میزبانی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکوریٹی ڈیپارٹمنٹ نے عرفہ اور عیدالاضحی کی زیارت کے لیے سیکیورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے، تاکہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔
اس شعبہ کے سربراہ فاضل ابودکہ نے کہا: اس شعبہ نے بین الحرمین ، صحن حضرت عقیلہ زینب (س) اور حرم کی طرف جانے تمام راستوں کو جدید آلات سے لیس کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: زیارت کے دنوں میں حرم سے منسلک 1,200 افراد پر مشتمل فورس سیکوریٹی کی خدمات انجام دیتی ہے جو 600 افراد کے دو گروپوں میں تقسیم ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ عراق کے مختلف صوبوں سے 750 رضاکار جن کو سیکوریٹی خدمات کی تربیت دی گئی ہے وہ بھی شرکت کریں گے۔