جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی جان، عالم اسلام اور بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں قربان کر دی
جنین کی جنگ ایسی حکومت کے خلاف تھی جس کی پوری دنیا اور خاص طور پر مغربی حکومتیں اور سازباز میں یقین رکھنے والی کچھ علاقائي حکومتيں حمایت کرتی ہیں۔
شیئرینگ :
فلسطینی تنظیم ، اسلامی جہاد نے جنین جنگ کو غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی طاقت کی محض ایک جھلک قرار دیا اور کہا: صیہونی اور زيادہ ذلیل ہوں گے اور بیت المقدس کی آزادی کے مجاہد اتحاد و عزم محکم کے ساتھ غاصب اسرائيل کے منہ پر مزید طمانچے لگائيں گے۔
ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر گئے اسلامی جہاد تنظیم کے رکن سید حسن برکہ نے اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ اتوار کو ایک گفتگو میں کہا کہ جنین کی جنگ ایسی حکومت کے خلاف تھی جس کی پوری دنیا اور خاص طور پر مغربی حکومتیں اور سازباز میں یقین رکھنے والی کچھ علاقائي حکومتيں حمایت کرتی ہیں لیکن استقامتی محاذ نے دشمن کے بری و فضائي حملوں کا منہ توڑ جواب دے کر، اسے دھول چٹا دی۔
انہوں نے کہا: ہم سب کی خواہش ہے کہ فلسطین کی تمام تنظیموں میں اتحاد قائم ہو جائے اور ہم اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وسیع حمایت اور ہر طرح کی مدد پر اس کے شکر گزار ہیں۔
کئي برس صیہونی جیل میں قید رہنے والے سید حسین نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایران کے دوروں کا ذکر کیا اور کہا: جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی جان، عالم اسلام اور بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں قربان کر دی۔
حسین برکہ نے فلسطینی قوم کے دفاع اور فلسطینی تنظمیوں میں اتحاد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا: آج صیہونی ایران، اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی اعلی مقاصد سے خوف زدہ ہيں لیکن دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے فلسطینیوں کے لئے سب میدان میں ہیں اور ایران، عراق، شام اور میں ہمارے بھائي، ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہيں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیت المقدس کے لئے جد و جہد کرنے والے تمام مجاہدوں کو ایران سے حوصلہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنین سے زيادہ پیچیدہ اور بڑی جنگیں اسرائیلی غاصبوں کا اتنظار کر رہی ہيں اور ہم اسلامی جہاد کے محاذ میں کھڑے لوگ کسی بھی حالت میں ان لوگوں سے سازباز نہيں کریں گے جنہوں نے ہمارے باپ دادا کی زمینوں ہڑپ لی ہیں۔
حسین برکہ نے کہا: جد و جہد اور استقامت فلسطین کے مسئلے اور غاصبوں کی شکست کی واحد راہ حل ہے اور ہمارا یقین ہے کہ بیت المقدس کی آزادی، عالم اسلام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے اس لئے ہم ہمیشہ اسلامی اتحاد اور فلسطین اور بیت المقدس کے لئے اسلامی امت کی متحدہ آواز پر زور دیتے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...