شام کے صدر کا رول شام کی عزت و طاقت میں اضافے کا باعث رہا ہے
رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ملاقات کی اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا: شام استقامت کی علامت رہا ہے اور اس ملک کے صدر کا رول فیصلہ کن اور امریکہ کی قیادت میں صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے حملوں کے سامنے، شام کی عزت و طاقت میں اضافے کا باعث رہا ہے۔
رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ملاقات کی اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
علی اکبر ولایتی نے ملاقات کے آغاز میں شامی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: تمام شعبوں میں ایران اور شام کے تعلقات میں فروغ پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دی جا رہی ہے جو علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر بے حد اہم رول ادا کر سکتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس تناظر میں تعاون بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا: استقامتی محاذ، اتحاد اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کر، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور بہت سی فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور بے شک مستقبل میں اس سے زیادہ کامیابیاں اسے حاصل ہوں گی۔
ولایتی نے کہا: شام استقامت کی علامت رہا ہے اور اس ملک کے صدر کا رول فیصلہ کن اور امریکہ کی قیادت میں صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے حملوں کے سامنے، شام کی عزت و طاقت میں اضافے کا باعث رہا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے زور دیا: یہاں پر میں شام اور استقامتی محاذ کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط موقف پر شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور آپ سے دوبارہ ملاقات اس بات کا باعث بنے گی کہ ہم تعاون میں فروغ کے راستے پر زیادہ جوش و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں اور اب تک آپ سے جو ملاقاتیں ہوئي ہيں ان میں باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے آپ کی ہدایات سے کافی مدد ملی ہے۔
فیصل مقداد نے کہا: تمام مسائل اور چیلنجوں کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران کی دوستی کی برکت سے ہم بدستور طاقتور ہونے کا احساس کرتے ہيں اور ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ملنے والی مدد اور اس کی دوستی پر فخر کرتے ہيں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...