تاریخ شائع کریں2023 3 August گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 602480

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کے صحن میں خیرسگالی کے طور پر دوستی کا پودا لگایا۔

وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ گذشتہ رات ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کی سربراہی میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔

امیر عبداللہیان کا اسلام آباد کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔

البتہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے 2021 میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا سفر کیا تھا۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی جون 2022ء میں تہران کا دورہ کیا اور اپنے ایرانی ہم منصب اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔

ملاقات کے بعد ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے صحن میں دوستی کا پودا لگایا۔
https://taghribnews.com/vdcjo8emyuqeyxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ