داعش کی باقیات کا شامی فوج کی چوکی پر حملہ/ ایک فوجی شہید
شام کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ریف الرقہ میں "معدان" علاقے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی پر داعش کے دہشت گرد عناصر کے حملے کے نتیجے میں ایک شامی فوجی شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیات کے حملے میں ایک شامی فوجی کے شہید اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
شام کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ریف الرقہ میں "معدان" علاقے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی پر داعش کے دہشت گرد عناصر کے حملے کے نتیجے میں ایک شامی فوجی شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
داعش گروپ کی باقیات نے حال ہی میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں، ایک ذریعے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ شامی فوج نے داعش کے عناصر کے حملے کے جواب میں اس کے خلاف صحرائے عطریہ اور دیر الزور کے مغرب میں، نیز رقہ کے مشرق میں حملے کیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان میں سے بعض جو بچ گئے وہ صحرا کی گہرائیوں میں بھاگ گئے۔
اس سے قبل شامی فوج نے بھی اعلان کیا تھا کہ داعش کے عناصر نے دیرالزور کے مغربی صحرا میں شامی فوجی اڈے پر حملہ کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ان شدید جھڑپوں میں بڑی تعداد میں داعش مارے گئے اور شامی فوج کے دو فوجی بھی شہید ہوئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...