تاریخ شائع کریں2023 17 August گھنٹہ 10:09
خبر کا کوڈ : 604008

ایران سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو پائيدار بنانے کا خواہاں ہے

 سعودی عرب کے لیے ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایران سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو پائيدار بنانے کا خواہاں ہے
 سعودی عرب کے لیے ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو پائيدار بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کا روڈ میپ تیار کرے گی۔

ایران کے سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران سعودی عرب تعلقات کے سائے میں نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے لیے نئے افق روشن ہوں گے۔

علی رضا عنایتی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خطے کے ممالک بیرونی طاقتوں کو خاطر میں لائے بغیر باہمی تعاون کو مزید پائيدار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیرونی طاقتیں خطے کے ممالک کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchvkn-623nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ