تاریخ شائع کریں2023 28 August گھنٹہ 09:30
خبر کا کوڈ : 605193

اس مہینے ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی شیکل کی قدر میں زبردست کمی

صیہونی حکومت کی کرنسی یورو کے مقابلے میں بھی گراوٹ کا شکار ہوئی جس سے ہر یورو کی قدر میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے ہفتے کے آخر میں ہر یورو کی قیمت 4.1206 شیکل تھی۔
اس مہینے ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی شیکل کی قدر میں زبردست کمی
صہیونی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد کی کمی کے ساتھ 2017 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صیہونی حکومت کی موجودہ انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی پالیسیوں کے سائے میں صیہونی حکومت کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ  اس مہینے میں ڈالر کے مقابلے میں شیکل کی قدر میں زبردست کمی آئی ہے  اور اس کی شرح تبادلہ 3.8 تک پہنچ گئی۔

صیہونی حکومت کی کرنسی یورو کے مقابلے میں بھی گراوٹ کا شکار ہوئی جس سے ہر یورو کی قدر میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے ہفتے کے آخر میں ہر یورو کی قیمت 4.1206 شیکل تھی۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ صیہونی حکومت کی کرنسی کی قدر میں کمی  کی وجہ سے اس حکومت کا مرکزی بینک شرح سود میں اضافہ  کرنے پر مجبور ہوگا۔

پچھلے ہفتے سے، شیکل میں ڈالر کے مقابلے میں دو فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ اگست کے آغاز سے یہ شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے سابق وزیر خزانہ Avigdor Lieberman نے اپنے پیشرو Bezalel Smotrich کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر بھی اسرائیلی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdnk09syt0zf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ