تاریخ شائع کریں2023 31 August گھنٹہ 10:34
خبر کا کوڈ : 605548

پیئر کے نام سے موسوم پاک ایران مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کے نئے دفتر کا افتتاحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے اور اس پالیسی میں پاکستان کو فوقیت حاصل ہے۔
پیئر کے نام سے موسوم پاک ایران مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کے نئے دفتر کا افتتاحی
پیئر کے نام سے موسوم پاک ایران مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایران کی فارن انوسٹیمنٹ کمپنی کے سی ای او رضا بخشی آنی کے علاوہ کراچی میں ایران کے کونسلر جنرل حسین نوریان، پیئر کے سی ای او عباس دانشور حکیمی اور پاکستانی تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایران فارن انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او نے کمپنی کے نئے دفتر کے افتتاح پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے اور اس پالیسی میں پاکستان کو فوقیت حاصل ہے۔

ایران کے قونصل جنرل نے بھی اس موقع پر کہا کہ ایران پاکستان کے اقتصادی میدان میں پائیدار تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے۔   

 پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او عباس دانشور حکیمی کا کہنا تھا کہ ایران- پاکستان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی 2006 سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے تحت ایک مالیاتی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو مالی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کی ایک برانچ صوبہ پنجاب کے شہر لاھور میں بھی قائم ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkmn-623nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ