تاریخ شائع کریں2023 2 September گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 605725

32 ہزار سے زائد زائرین ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ 19 اگست 2023 سے اب تک 32 ہزار سے زائد زائرین اس صوبے کے جنوب میں واقع ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے ہیں
32 ہزار سے زائد زائرین ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ 19 اگست 2023 سے اب تک 32 ہزار سے زائد زائرین اس صوبے کے جنوب میں واقع ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار 19 اگست 2023سے اربعین کے لیئے آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی کی وجہ سے ریمدان کے بارڈر پر زائرین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

شہرام مبارکی کا کہنا تھا کہ گرم موسم کی وجہ سے اس باڈر پر کینوپیز کی تعمیر ایک اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال یہاں 1,700 میٹر کی فکسڈ کینوپیز لگائی گئی تھیں جبکہ رواں سال 1500میٹرمزید کینوپیز لگادی گئی ہیں۔ اسطرح کل شیڈڈ علاقہ 3200 میٹر ہو گیا ہے۔

انکے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام تر کوششیں اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو بہتر سہولیات اور مناسب خدمات فراہم کرنا ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcewn8pnjh87fi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ