تاریخ شائع کریں2023 13 September گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 606863

شامی فوج کا حلب اور ادلب کے مضافات میں امریکی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

 حلب اور ادلب کے مضافات میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی جانب سے فوج کے بعض ٹھکانوں پر دراندازی کے جواب میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
شامی فوج کا حلب اور ادلب کے مضافات میں امریکی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
شام کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے حلب اور ادلب کے مضافات میں امریکی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کئی عناصر کو ہلاک کر دیا۔

 حلب اور ادلب کے مضافات میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی جانب سے فوج کے بعض ٹھکانوں پر دراندازی کے جواب میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

شامی وزارت دفاع نے حلب کے مغربی مضافات میں ملک کی مسلح افواج کے آپریڈن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کی اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شامی فوج کے یونٹوں نے حلب کے مغربی مضافات میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا اور انہیں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔

دوسری جانب ادلب کے مضافات میں شامی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciqqaqpt1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ