سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کے نام ایرانی صدر کا خط
سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے لکھا ہے: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی جانب سے دو الگ الگ خطوط ارسال کیے ہيں۔
شیئرینگ :
سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کو ایران کے صدر کی جانب سے الگ الگ خطوط ارسال کیے ہيں۔
سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے لکھا ہے: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی جانب سے دو الگ الگ خطوط ارسال کیے ہيں۔
اخبار کے مطابق ان خطوط میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کی راہوں پر بات کی گئي تھی ۔
رپورٹ کے مطابق یہ خطوط سعودی عرب کے نائب وزير خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی نے ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی سے ملاقات میں دریافت کئے۔
اس ملاقات میں سعودی عرب کے نائـب وزير خارجہ الخریجی نے ریاض میں ایران کے سفیر کے مشن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...