ایران آزاد ہونے والی رقم کو دوسری جگہ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم ایکشن لیں گے
ہمیں توقع ہے کہ جنوبی کوریا میں ایران کے آزاد ہونے والی رقم جلد ہی قطر کے بینک میں منتقل ہو جائے گي اور ہمارے پاس جو سسٹم ہے اس کے پیش نظر ہم قطر کے بینک کے اس اکاؤنٹ پر پوری نظر رکھے ہيں
شیئرینگ :
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ جنوبی کوریا میں ایران کے آزاد ہونے والے اثاثے جلد ہی قطر کے بینک میں منتقل ہو جائیں گے ۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے پریس کانفرنس میں کہا : ہمیں توقع ہے کہ جنوبی کوریا میں ایران کے آزاد ہونے والی رقم جلد ہی قطر کے بینک میں منتقل ہو جائے گي اور ہمارے پاس جو سسٹم ہے اس کے پیش نظر ہم قطر کے بینک کے اس اکاؤنٹ پر پوری نظر رکھے ہيں اور اگر ایران کوئي ایسا کام کرتا ہے جو معاہدے یا پابندیوں کی خلاف ورزی ہوگا تو ہم اسے بند کر سکتے ہيں۔
اس سے قبل امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک رابطہ کے ، کوآرڈینیٹر جان کربی نے بھی بدھ کو ہی کہا تھا کہ اگر ایران آزاد ہونے والی رقم کو دوسری جگہ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم ایکشن لیں گے اور اسے پھر منجمد کر دیں گے۔ یہ ایران کو دی جانے والی رقم نہيں ہے۔ تہران کو پابندیوں سے کسی طرح کا استثنی نہيں دیا جا رہا ہے۔
کربی نے کہا: یہ سادہ چیک نہيں ہے۔ وہ اس رقم کو جیسے چاہیں خرچ نہيں کر سکتے ۔ ایرانی عوام کو اس رقم کا فائدہ ملے گا، حکومت کو نہیں۔
جان کربی نے کہا: تنقید کرنے والوں کا خیال ہے کہ ایران کو زيادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ آپ رہا ہونے والے پانچ امریکیوں کے گھر والوں سے پوچھيں کہ کس کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے ۔ یقینا ہمارے ایران کی حکومت کے ساتھ مسائل ہیں لیکن ہمیں اس ملک کے عوام سے کوئی مسئلہ نہيں ہے ۔
واضح رہے بائيڈن حکومت نے پیر کے روز امریکی کانگریس کو اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے اور اس نے ایسا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کی بناء پر بین الاقوامی بینک، ایران کے 6 ارب ڈالر پابندیوں کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر قطر منتقل کر دیئے جائيں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...