عراق میں زائرین کے راستے میں دھماکپ کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں الرصافہ کے علاقے میں مرکزی فوجداری عدالت نے 2022 میں مقدس شہر سامرا کی طرف زائرین کے راستے میں ہونے والے دھماکے کے مجرم کو سزائے موت سنائی۔
شیئرینگ :
عراق کے دارالحکومت بغداد میں الرصافہ کے علاقے میں مرکزی فوجداری عدالت نے 2022 میں مقدس شہر سامرا کی طرف زائرین کے راستے میں ہونے والے دھماکے کے مجرم کو سزائے موت سنائی۔
عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے آج اپنے بیان میں اعلان کیا: بغداد کے شمال میں التاجی کے علاقے میں زائرین کے راستے میں ہونے والے اس دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: دھماکے کے مرتکب نے، جو داعش کے دہشت گرد سیل کا رکن تھا، دھماکے کے بعد اسے فلمایا تھا۔
اس بیان کے مطابق اس دہشت گرد کو 2005 میں منظور شدہ دہشت گردی سے نمٹنے کے قانون 13 کے آرٹیکل 4 کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...