تاریخ شائع کریں2023 10 December گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 617647

اسرائیل کی طرف سے بمباری جاری رکھنےکی وجہ سے کامیاب نتیجے کی ’کھڑکی تنگ ہوتی جا رہی ہے

قطر کے وزیر اعظم عبدالرحمٰن آل ثانی نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے باوجود غزہ میں نئی فائر بندی اور حماس کے پاس موجود مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطر کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بمباری جاری رکھنےکی وجہ سے کامیاب نتیجے کی ’کھڑکی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔

دوحہ فورم سے خطاب میں عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا: ’ قطر کی ریاست کی حیثیت سے ہماری کوششیں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر جاری ہیں۔ بمباری کا تسلسل ہمارے لئے اس کھڑکی کو صرف تنگ کر رہا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’ ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہم قیدیوں کی رہائی کے لیے پرعزم ہیں لیکن ہم جارحیت رکوانے کے لیے بھی پرعزم ہیں لیکن ہمیں دونوں فریقوں کی طرف سے ایک جیسی آمادگی نظر نہیں آ رہی۔
https://taghribnews.com/vdcay0ni049n6i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ