لبنان کے شھر صیدا کے امام جمعہ اور حوزہ علمیہ امام صادق (علیہ السلام) کے سربراہ نے اسلامی جمہوری ایران کی استکباری اور استعماری طاقتوں کے خلاف موثر کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ایران امت اسلامی کی ترقی اور اتحاد کا ضامن ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز(TNA)،لبنان کا مراسلہ:شیخ عفیف نابلسی نے لبنان میں مقیم اسلامی جمھوری ایران کے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا:ایران نے اقوام کی بیداری اور استعمار کے چنگل سے آزادی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کیا اور امریکا اور صھیونیت کو مخمصے میں ڈال دیا اور اسلامی برادری کو پروان چڑھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امت اسلامی کو مذھبی بحران اور قومی منافرت میں گھیرا رکھا جارہا ہے،معلوم ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اسی پرانی بیماری میں مبتلا رہنا چاہتے ہیں۔ جبکہ یہ بات جان لینی چاہئے کہ جب تک امت اسلامی ترقی نہیں کرتی علاقے میں اسرائیل کا ہی بول بالا رہے گا۔
لبنان کے اس سرکردہ عالم دین نے علاقہ اسرائیل کے شر سے پاک ہونے کے حوالے سے ایران کی درخواست جو کہ علاقے میں فساد کی ریشہ کنی کا مفہوم رکھتا ہے، کہا:اس بات سے بہت تکلیف ہوتی ہے کہ بعض عربی ممالک اور جماعتیں مذھبی اور علاقائی منافرت پھیلا کر ایران کے ساتھ دشمنی پر اتر آتے ہیں۔
جناب شیخ عفیف نابلسی نے اس بات پر زور دے کر کہا:اسلامی جمھوری ایران مسلمانوں کے درمیاں اتحاد کا خواہاں ہے حقیقت میں چاہتا ہے کہ علاقے میں امن و سلامتی قائم ہو۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...