تاریخ شائع کریں2024 11 January گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 621333

رہبر انقلاب اسلامی کا شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ سے تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ (دینی مدارس) کو تعزیت پیش کی ہے۔

 رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

بزرگ اور خدمتگزار عالم دین حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے انتقال کی خبر سے دکھ اور افسوس ہوا۔ میں محترم عالم دین کے انتقال پر پاکستان کے علمائے دین، حوزہ ہائے علمیہ، مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں خاص طور پر بلتستان کے محترم شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند شکور سے اس آزاد منش عالم دین کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی نیز تمام محترم پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10 جنوری 2024

یاد رہے کہ آيت اللہ محسن علی نجفی پاکستان کے بزرگ شیعہ علمائے دین اور قرآن مجید کے مفسرین میں سے ایک تھے جنھوں نے نجف اشرف میں مرحوم آيت اللہ خوئي اور شہید آيت اللہ محمد باقر الصدر جیسے اساتذہ سے کسب علم کیا۔ مرحوم 'جامعۂ اہل البیت' اور 'جامعۂ الکوثر' جیسے بڑے دینی مدارس کے بانی، پاکستان میں اہل البیت علیہم السلام اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ، اسوہ تعلیمی سسٹم کے بانی اور اسی طرح کئی پرائيویٹ کالجوں کے بانی تھے۔
https://taghribnews.com/vdchxzn-x23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ