رہبر انقلاب اسلامی نے فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہوں کو ایران کے اعلی ترین فوجی اعزاز سے نوازا
یہ نشان اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اور جنگی صلاحیتوں کے قابل ذکر اضافے میں ان دو کمانڈروں کے اہم کردار کے پیش نظر انہیں پیش کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک خصوصی پروگرام کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہوں کو ایران کے اعلی ترین فوجی اعزاز سے نوازا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح کو فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی کو نشان فتح سے نوازا جو کہ ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز ہے۔
یہ نشان اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اور جنگی صلاحیتوں کے قابل ذکر اضافے میں ان دو کمانڈروں کے اہم کردار کے پیش نظر انہیں پیش کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں جنوب مغربی ایران کے بعض علاقوں کو بعثی دشمن سے پاک کرانے میں ملک کے سپاہیوں کی نمایاں کارکردگی کے پیش نظر، "نشان فتح" پر نخل درخت کے تین پتے، خرمشہر کی جامع مسجد کے گنبد نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو علامتی طور پر بنایا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...