خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی نائب کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے معاشی اور سیکورٹی اثرات کے پیش نظر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔
شیئرینگ :
ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی نے خواتین کے مسئلے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی خواتین کے لیے غذا اور دوا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی نائب کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے معاشی اور سیکورٹی اثرات کے پیش نظر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔
خواتین اور خاندانی امور کے لیے اسلامی ایران کی نائب صدر انسیہ خزعلی کا کہنا تھا کہ میں "آپ سب کی طرف سے اور میں خواتین کے معاملے میں سرگرم بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتی کہ وہ ان بے سہارا لوگوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچانے کے لیے مناسب اقدام کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات کے بارے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ بھی اس بات کی نشاندھی کی گئی ہے کہ غزہ کی خواتین کو سنگين معاشی صورتحال کا سامنا ہے اورانہیں اس صورتحال سے بچانے کے لیے عالمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...