تاریخ شائع کریں2024 15 March گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 628396

7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے 31 ہزار 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے

صیہونیوں کے وحشیانہ حملے لگاتار چھٹے مہینے بھی جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے 13 حملے کئے جس کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے 31 ہزار 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے
 غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے 31 ہزار 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملے لگاتار چھٹے مہینے بھی جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے 13 حملے کئے جس کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، مجموعی طور پر 31 ہزار 490 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 73 ہزار 439 رہنے والے زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بہت سے ایسے شہید ہیں جن کی لاشیں ملبوں تلے دبی ہوئی ہیں اور صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ان تک دسترسی ناممکن ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdnj099yt0xs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ