امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے پیروکاروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی
ہم جنگ کے نئے اصول قائم کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کریں گے جس کے لیے امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے پیروکاروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
شیئرینگ :
یمن کے وزیر دفاع نے واشنگٹن، لندن اور صیہونی حکومت کے جہازوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے امریکہ اور انگلینڈ، صیہونی حکومت اور انکے حامیوں کے خلاف جنگ کے نئے قواعد بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم جنگ کے نئے اصول قائم کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کریں گے جس کے لیے امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے پیروکاروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
العاطفی نے واضح کیا کہ یمنی جنگجو اور جارح نہیں ہیں لیکن غزہ میں ہونے والے وحشیانہ جرائم نے یمنی قوم سمیت دنیا کی آزاد اقوام کو ان جرائم کے خلاف اپنے موقف کا اعلان کرنے پر مجبور کیا۔ یمن کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ اور اس کی بحری ناکہ بندی ایک خود مختار ملک کا قومی، اسلامی اور انسانی فیصلہ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...