قطر کا غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے عبداللہ ناصر النعمہ نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگوں کی تاریخ میں غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ صحافی متاثر ہوئے ہیں۔
شیئرینگ :
قطر نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی آزادانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر کے نمائندے عبداللہ ناصر النعمہ نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگوں کی تاریخ میں غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ صحافی متاثر ہوئے ہیں۔
عبداللہ ناصر النعمہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 130 سے زائد صحافی شہید، 16 زخمی اور 4 لاپتہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت نے ابتک 25 صحافیوں کو گرفتار بھی کیا ہے اور یہ تعداد ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔
النعمہ نے صحافیوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ان جرائم پر صیہونی حکومت کے احتساب اور سزا کی ضرورت پر زور دیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...