دوسرے ممالک بھی فلسطینی عوام کی آزادی کے لئے اس طرح کے اقدامات انجام دیں گے
صدر رئیسی کی معاون برائے امور خواتین انسیہ خزعلی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے کمیشن کے 68 ویں اجلاس کے دوران جنوبی افریقی خاتون وزیرسے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
صدر رئیسی کی معاون برائے امور خواتین نے جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں دوبارہ اسرائیل کے خلاف دعوی دائر کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
صدر رئیسی کی معاون برائے امور خواتین انسیہ خزعلی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے کمیشن کے 68 ویں اجلاس کے دوران جنوبی افریقی خاتون وزیرسے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسیہ خزعلی نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں خواتین کے حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی عدالت میں دوبارہ مقدمہ دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کی قدردانی کی اور کہا کہ جنوبی افریقہ کے اس اقدام کو لوگ یاد رکھیں گے۔ امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی فلسطینی عوام کی آزادی کے لئے اس طرح کے اقدامات انجام دیں گے۔
خزعلی نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ تعلیم، ہنر اور دیگر شعبوں میں معاہدے کرکے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
اس موقع پر جنوبی افریقی خاتون وزیر لیندیو زولو نے غزہ کے عوام کی حمایت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو نسل پرستی سے آزادی کے دن کے موقع پر صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ کاروائیوں کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...