تفصیلات کے مطابق صہیونی طیاروں نے مقبوضہ گولان سے اڑان بھری اور شامی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقے قلمون پر میزائل داغے۔
صہیونی فورسز کی جانب سے دمشق پر داغے گئے متعدد میزائلوں کو شامی دفاعی سسٹم نے فضا میں تباہ کردیا۔ صہیونی فوج نے مقبوضہ گولان نے شامی دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائل حملے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی طیاروں نے مقبوضہ گولان سے اڑان بھری اور شامی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقے قلمون پر میزائل داغے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شامی دفاعی سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کئی میزائلو ں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ شام کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔