تاریخ شائع کریں2024 17 March گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 628669

ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میرعلی حملے کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چکلالہ گیریژن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حوصلہ بھی دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میرعلی حملے کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ہم ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی میر علی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3793yak9x34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ