تاریخ شائع کریں2024 17 March گھنٹہ 23:05
خبر کا کوڈ : 628670

فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے ان کی جتنی عزت کریں کم ہے

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی زیادہ تر افغان سرزمین سے ہمارے خلاف ہو رہی ہے، جو دہشت گرد اففانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہ ہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں۔
فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے ان کی جتنی عزت کریں کم ہے
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی زیادہ تر افغان سرزمین سے ہمارے خلاف ہو رہی ہے، جو دہشت گرد اففانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہ ہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے ان کی جتنی عزت کریں کم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ متحد ہوکرلڑی جاسکتی ہے،کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا، انہیں ریٹرننگ افسروں سے تشبیہ دی، شہدا ہمارے محسن ہیں، ملک انہیں کی وجہ سے قائم ہے۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی شناخت کھوچکی ہے، یہ سنی اتحاد کونسل ہے یا پی ٹی آئی کچھ پتا نہیں، اسمبلی میں انہوں نے غزہ قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تمام جماعتوں کے اختلافات رہے لیکن کسی نے یہ رویہ نہیں اپنایا، یہ لوگ اپنی شناخت ڈھونڈرہے ہیں یہ بے نامی پارٹی ہے، ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے اقتدار گیا،جس قسم کے خط امریکی کانگریس کو لکھے جارہے ہیں وہ پاکستان دشمنی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyvaqut1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ