تاریخ شائع کریں2024 18 March گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 628749

ایران، روس اور چین مغرب کو کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں

مذکورہ امریکی تھنک ٹینک نے ایران، روس اور چین کی نئی مشقوں اور دنیا کے ممالک بالخصوص مغرب کے لیے اس کے پیغامات کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ فوجی مشقیں تینوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو ظاہر کرتی ہیں۔
ایران، روس اور چین مغرب کو کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں
ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین مغرب کو کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک "ڈیفنس آف ڈیموکریسی" کے مطابق اگرچہ روس، ایران اور چین پہلے بھی کئی بحری مشقیں  کرچکے ہیں لیکن اس سال ہونے والی فوجی مشقیں زیادہ اہم ہیں کیونکہ یہ بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان انجام پائی ہیں اور اس کا پیغام یہ ہے کہ تینوں ممالک مل کر مغرب کو کمزور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

مذکورہ امریکی تھنک ٹینک نے ایران، روس اور چین کی نئی مشقوں اور دنیا کے ممالک بالخصوص مغرب کے لیے اس کے پیغامات کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ فوجی مشقیں تینوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور چین ماضی میں کم از کم چار بحری مشقیں کر چکے ہیں، تاہم، اس سال کی مشقیں پہلے سے کہیں زیادہ بڑی ہیں اور یہ بحیرہ احمر اور یمن کے ساحل پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان انجام پائی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfjcdv1w6d0ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ