پاکستان کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
شیئرینگ :
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بنسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سحر جانان بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دشتگرد 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...