اس حوالے سے میجر جنرل یٹزہک برک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑے گا۔
شیئرینگ :
سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ کسی علاقائی جنگ کیلئے تیار ہرکز نہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق یٹزہک برک نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں۔ ایک ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہوگی۔
یٹزہک برک کے مطابق اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہوسکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرائیلی تاریخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر نقش ہو جائے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...