غزہ کی پٹی تک زمین کے ذریعے انسانی امداد پہنچانا تیز ترین آپشن ہے
توما نے کینیڈا کے ’سی بی سی‘ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ "غزہ میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی اکثریت کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی واحد ایجنسی ’اونروا‘ ہے"۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) میں میڈیا اور کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی تک زمین کے ذریعے انسانی امداد پہنچانا سب سے محفوظ، آسان، تیز ترین اور ارزاں آپشن ہے"۔
توما نے کینیڈا کے ’سی بی سی‘ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ "غزہ میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی اکثریت کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی واحد ایجنسی ’اونروا‘ ہے"۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس وقت انسانی امداد انحصار کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہلکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "غزہ کی پٹی میں زمینی راستے کے ذریعے انسانی امداد کی آمد سب سے محفوظ، آسان، تیز ترین اور کم خرچ آپشن ہے۔ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے"۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...