تاریخ شائع کریں2024 19 March گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 628858

غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے

دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے غزہ کے تمام شہریوں کا مئی تک قحط کے شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے
دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے غزہ کے تمام شہریوں کا مئی تک قحط کے شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریز نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے۔

انتونیو گوتیریز نے کہا کہ غزہ میں قحط کی صورتحال مکمل طور پر انسان کا پیداکردہ المیہ ہے، غزہ میں قحط کے بڑھتے خطرے کو روکا جا سکتا ہے، اسرائیل امدادی سامان کی فراہمی پورے غزہ میں ممکن بنائے۔

اقوام متحدہ کی حمایت سے جاری کردہ آئی پی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قحط کی نشاندہی کرنے والے تین میں سے دو اشاریے خوراک کی مجموعی کمی اور غذائی قلت ہیں جو کہ غزہ میں نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینی بدترین بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

غزہ میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے، شمالی غزہ اور دیگر علاقوں میں وسط مارچ سے مئی کے درمیان قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgn7937ak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ