اقوام متحدہ امریکی دباو میں آکر یمن کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرے
یمنی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیئرینگ :
یمنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکی دباو میں آکر جانبدارنہ بیانات دینے سے گریز کرے۔
یمنی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صنعاء نے تاکید کی ہے کہ سلامتی کونسل کا موقف امریکی جنایت کارانہ اقدامات کی حمایت کے مترادف ہے۔ یمنی مسلح افواج غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے تک بحیرہ احمر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گی۔
یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کئی مہینے گزرنے کے باوجود غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان نہیں دے سکی ہے۔
یمن نے سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عالمی ادارے کی جانب سے امریکہ کو صہیونی حکومت کے لئے ہتھیار فراہم کرنے سے روکنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...