منگل کو علی الصبح اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
شیئرینگ :
صہیونی فورسز نے شام کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔
شام پر صہیونی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔
المیادین کے نمائندے کے مطابق منگل کو علی الصبح اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد شامی دفاعی نظام حرکت میں آگیا اور حملہ آور طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔ شامی سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شامی حکومت نے متعدد مرتبہ اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اسرائیلی حملے رکوانے کی درخواست کی ہے تاہم عالمی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...