اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ایران کی معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم عوام اور ماہرین کے تعاون سے مختلف معاشی شعبوں میں ترقی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
شیئرینگ :
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ملکی معاشی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ماہرین کے تعاون سے اقتصادی ترقی اور مہنگائی پر کنٹرول کے سلسلے میں اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ایران کلینڈر کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ایران کی معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم عوام اور ماہرین کے تعاون سے مختلف معاشی شعبوں میں ترقی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی رسم و رواج پاکیزہ ترین اور اخلاقی ترین رسومات میں شامل ہیں۔ ایرانی عوام نے صدیوں سے نوروز کی رسومات کو زندہ رکھا ہے اور صلہ رحمی اور باہمی محبت کے اظہار کے ساتھ ان کو مناتے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر قرآن کی تلاوت، دعا اور مناجات کی محافل ایرانی قوم کی پہچان ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...