رفح شہر میں اسرائیلی افواج کی زمینی دراندازی کی مخالفت کرتے ہیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم جارجیا میلونی نے سینیٹ میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں اپنی پہلی پوزیشن پر قائم رہیں گے۔
شیئرینگ :
غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی افواج کے زمینی آپریشن کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ایسے میں اٹلی کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ رفح شہر میں اسرائیلی افواج کی زمینی دراندازی کی مخالفت کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم جارجیا میلونی نے سینیٹ میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں اپنی پہلی پوزیشن پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی کے اس علاقے میں موجود شہریوں کے لیے اور بھی تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم جارجیا میلونی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر رفح پر زمینی حملہ کیا گیا تو یہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا اور اس کے اثرات فلسطینی شہریوں کو بھگتنا پڑیں گے جو کہ رفح میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے نئے راستوں کے کھولے جانے پر بھی بات کی۔
اٹلی کی وزیراعظم نے قبرص کے راستے کھلنے والے بحری راستے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس بحری راستے سے غزہ کے متاثرہ علاقے میں محفوظ طریقوں سے امدادی سامان پہنچ سکے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...