ایران کے وزیر خارجہ نے نوروز کی تہذیب و ثقافت کے مالک ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام الگ الگ پیغام
حسین امیر عبد اللہیان کے پیغام میں کہا گيا ہے: عید نوروز کی آپ کواور آپ کے ملک کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہيں جو تہذیب و تمدن کے مالک ہمارے آباء و اجداد کی ہزاروں سالہ مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نوروز کی تہذیب و ثقافت کے مالک ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام الگ الگ پیغام میں انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے سن 1403 ہجری شمسی کے نئے سال کے پہلے دن آذربائیجان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان، تاجیکستان، ترکمنستان، ترکیہ، عراق، قرقیزستان، قزاقستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کو اپنے پیغامات میں، قدیمی جشن نوروز کی ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان ملکوں اور وہاں کے عوام کے لئے کامیابی و کامرانی سے معمول ایک سال کی دعا کی ہے۔
حسین امیر عبد اللہیان کے پیغام میں کہا گيا ہے: عید نوروز کی آپ کواور آپ کے ملک کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہيں جو تہذیب و تمدن کے مالک ہمارے آباء و اجداد کی ہزاروں سالہ مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے۔
انہوں نے لکھا ہے: نوروز کی قدیمی اور خوبصورت روایتیں، علاقائی اقوام کے درمیان گہرے انسانی، ثقاقتی اور تہذیبی روابط کی علامت ہيں۔
انہوں نے لکھا ہے: نوروز کی قدیمی اور خوبصورت روایتیں، علاقائی اقوام کے درمیان گہرے انسانی، ثقاقتی اور تہذیبی روابط کی علامت ہيں۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام نوروز کی تہذیب کے حامل ملکوں کے ساتھ پڑوسیوں سے تعلقات کی پالیسی کے تحت دوستی اور تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی سنجیدہ کوشش کر رہے ہيں۔
وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہےکہ یہ راہ ہمارے رہنماؤں اور قوموں کے عزم محکم سے علاقے میں ترقی و مشترکہ سلامتی کا باعث بنے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...