اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کے جوابی حملے جاری ہیں
الشفاء اسپتال کے گرد 3 اسرائیلی ٹینکوں کو الیاسین راکٹ سے نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں متعدد سہولیات کو تباہ کردیا.
شیئرینگ :
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے الشفاء اسپتال کا محاصرہ کرنے والی اسرائیلی فوج پر متعدد حملے کیے، 2 دنوں میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں عمارت میں مورچہ بند اسرائیلی فوجیوں کو اسنائپر گن سے نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال کے گرد 3 اسرائیلی ٹینکوں کو الیاسین راکٹ سے نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں متعدد سہولیات کو تباہ کردیا اور اسپتال کے ارد گرد کی عمارتوں پر بھی بمباری کی۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال سے بے گھر افراد کو حراست میں لیا، اسرائیلی فوجی الشفاء اسپتال کے طبی عملے اور مریضوں سے بدسلوکی کر رہے ہیں۔
حماس نے کہا کہ الشفاء کمپلیکس کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے، الشفاء اسپتال کا محاصرہ اقوام متحدہ کی رسوائی اور اخلاقی ناکامی ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ صہیونی قتل مشین کو روکنے میں ناکام ہیں۔
حماس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام ہیں، عرب ممالک غزہ میں زندگی کی سہولیات کی تباہی روکنے کیلئے فوری اقدام کریں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...