تاریخ شائع کریں2024 22 March گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 629179

مغربی رام اللہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں اسرائیل کے کئ فوجی زخمی

فلسطینی مزاحمتی تنیظم کے ایک مجاہد نے  تین گھنٹے تک صیہونی فوجیوں کے محاصرے میں رہنے کے باوجود پھر سے غاصب صیہونی فوجیوں پر دولف کالونی کے قریب فائرنگ کی ۔
مغربی رام اللہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں اسرائیل کے کئ فوجی زخمی
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ مغربی رام اللہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں اسرائیل کے کئ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنیظم کے ایک مجاہد نے  تین گھنٹے تک صیہونی فوجیوں کے محاصرے میں رہنے کے باوجود پھر سے غاصب صیہونی فوجیوں پر دولف کالونی کے قریب فائرنگ کی ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شروعاتی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کئي فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

در ایں اثنا قدس پریس نیوز ایجنسی نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک مسلح فلسطینی اور اسرائيلی فوجیوں کے درمیان غرب  اردن کے مغربی علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں 4 صیہونی فوجی بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ رام اللہ میں حملہ کرنے والا فلسطینی  نوجوان شہید ہو گيا ہے۔

غزہ میں جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی غرب اردن میں  بھی فلسطینی نوجوانوں نے اپنی جد و جہد تیز کر دی۔
https://taghribnews.com/vdcd5n09nyt0xf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ