تاریخ شائع کریں2024 23 March گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 629237

یوم پاکستان اور نوروز کے موقع پر تہران کے آزادی ٹاور میں منعقد پروگرام

تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ پاکستان و ایران کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہے جو اس قسم کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گيا۔
یوم پاکستان اور نوروز کے موقع پر تہران کے آزادی ٹاور میں منعقد پروگرام
یوم پاکستان اور ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات کے آغاز کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کا آزادی ٹاور اسلامی جمہوریہ ایران و پاکستان کے رنگ میں نظر آیا۔

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے  یوم پاکستان اور نوروز کے موقع پر تہران کے آزادی ٹاور میں منعقد پروگرام میں حصہ لیا جس میں دنوں ملکوں کے پرچم کی نمائش کی گی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔

تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ پاکستان و ایران کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہے جو اس قسم کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گيا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی پرچم کے ساتھ پاکستانی پرجم کی ویڈیو میپنگ کی گئي تاکہ دونوں برادر ملکوں کے قریبی تعلقات کی منظر کشی کی جا سکے ۔ اس پروگرام میں دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گيا۔

پاکستان کے سفیر نے اس پروگرام میں کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے جن کی مشترکہ تہذیب و تاریخ و روایات ہیں۔ اس طرح کے پروگراموں سے دونوں ملکوں کے عوام اور ثقافتوں میں تعلقات مزید گہرے ہوتے ہیں۔

اس پروگرام میں تہران میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔

ایران و پاکستان کے سفارتی تعلقات کو 77 برس ہو چکے ہيں۔ سن 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا اور اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان بھی  اسلامی جہموریہ ایران کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔
https://taghribnews.com/vdcip3aqyt1arr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ