تاریخ شائع کریں2024 2 April گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 630247

وزیر دفاع پاکستان نے ایران سے گیس کی خریداری کی امریکا کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایران سے گیس کی خریداری  کی امریکا کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا۔
وزیر دفاع پاکستان نے ایران سے گیس کی خریداری کی امریکا کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا
 پاکستان کے وزیر دفاع نے اپنے پڑوسی اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس کا حصول، آسان، سستا اور پاکستان کا حق قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایران سے گیس کی خریداری  کی امریکا کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا۔

 انھوں نے کہا کہ  امریکا ایران سے پاکستان کے لئے گیس کی سپلائی کے پروجکٹ کی مخالفت کرتا ہے تو اس کا متبادل بھی ہمیں بتائے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان عالمی منڈی سے مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہے، واشنگٹن کو ہماری معاشی مشکلات کو سمجھنا چاہئے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک ایران ہمیں آسانی کے ساتھ سستی توانائی فراہم کرسکتا ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانا پاکستان کا حق ہے۔

 پاکستان کے وزیر دفاع نے اففغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے ملک کے  روابط کے بارے میں کہا کہ  اسلام آباد کو افغانستان سے ملحقہ اپنے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی بڑھنے پر تشویش ہے۔

 خواجہ آصف نے  کہا کہ افغان حکومت ہر روز ایک نیا رنگ بدل رہی ہے اور اس کے تعلق سے ہمارے آپشنز محدود ہورہے ہیں۔

 پاکستان کے وزیر دفاع  خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت سے کہا کہ جب تک تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ختم نہیں کی جاتیں اور کابل کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا، اس وقت تک کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی۔   
https://taghribnews.com/vdcbagb0zrhbf5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ