تاریخ شائع کریں2024 17 April گھنٹہ 14:15
خبر کا کوڈ : 632162
علامہ سید ساجد علی نقوی کا یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام

جنت البقیع ہمیں آل رسول خدا ص کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے

انہوں نے کہا 1925-26 سے خاندان رسالت ص کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنین اور صحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے۔
جنت البقیع ہمیں آل رسول خدا ص کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے
 قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول خدا ص کے اجداد طاہرین، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا 1925-26 سے خاندان رسالت ص کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنین اور صحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول ص اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjm8em8uqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ