تاریخ شائع کریں2024 19 April گھنٹہ 10:34
خبر کا کوڈ : 632291

اصفہان شہر میں حالات اور سیکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے لیکن اب  ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا دی۔
اصفہان شہر میں حالات اور سیکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے لیکن اب  ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا دی۔

ایرانی ٹی وی پر بتایا گیا کہ اصفہان شہر میں حالات اور سیکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے اور لوگ اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، ایک دو گھنٹے پہلے فضا میں آوازیں سنائی دی تھیں جو کہ کئی چھوٹے ڈرونز کی تھیں جنہیں گولی مار دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdccoiqes2bq1i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ