جان لیں کہ خدا کی جانب سے مومنین کے دفاع کا وعدہ یقینی اور ناقابل تردید ہے
مختلف واقعات کا تعلق لاگت اور فائدے سے ہے اور یہ ضروری ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے لیکن منصوبہ بندی اور دقت عمل کے ذریعے بہترین نتائج اور ثمرات حاصل کئے جائیں۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی عہدے داروں نے آج دوپہر کو رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید عی خامنہ ای نے آج دوپہر کے وقت مسلح افواج کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں حالیہ واقعات میں ان کی کوششوں اور کامیابیوں کو دلی طور پر سراہتے ہوئے تاکید کی: اللہ کے فضل سے، مسلح افواج اپنی صلاحیتوں اور اختیارات کے استعمال کے لئے اچھی شہرت رکھتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو ایرانی قوم کا ایک قابل تعریف چہرہ دکھایا اور بین الاقوامی میدان میں ایرانی قوم کی قوت ارادی کے بھرپور اظہار کا ثبوت دیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آرمی ڈے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں نے دنیا اور عالمی مبصرین کی نظروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں عظمت کا احساس پیدا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا: داغے گئے میزائلوں کی تعداد اور یا ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کا مسئلہ اس زبردست جوابی کاروائی میں ثانوی حیثیت کا حامل ہے۔ جب کہ بنیادی مسئلہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کا بین الاقوامی میدان میں اپنی قوت ارادی کا برملا اظہار ہے کہ جس پر فریق مخالف کی چیخیں نکل گئی ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے اقدامات میں کارفرما حسن تدبیر کو سراہتے ہوئے فرمایا: مختلف واقعات کا تعلق لاگت اور فائدے سے ہے اور یہ ضروری ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے لیکن منصوبہ بندی اور دقت عمل کے ذریعے بہترین نتائج اور ثمرات حاصل کئے جائیں۔ ملک کی مسلح افواج نے حالیہ واقعات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب، فوج اور پولیس فورس کی کوششوں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کو نصیحت کی کہ دشمنوں اور ان کی دشمنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدو جہد اور عملی اقدام پر بھروسہ کرتے ہوئے جدت کے ساتھ ساتھ دشمن کے حربوں کا علم ہمیشہ ایجنڈے میں ہونا چاہیے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کا وقار دنیا کی نظروں میں مزید نمایاں ہونا چاہیے، کہا: باصلاحیت، قابل اور تخلیقی قوتوں کی شناخت کے ساتھ ، خدائے بزرگ و برتر پر بھروسہ رکھیں اور جان لیں کہ خدا کی جانب سے مومنین کے دفاع کا وعدہ یقینی اور ناقابل تردید ہے.
اس ملاقات میں مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے 2023ء کی اہم پیش رفت اور 2024ء کے ابتدائی ہفتے کے واقعات یعنی آپریشن " وعدہ صادق" کا ذکر کرتے ہوئے مسلح افواج کی تازہ ترین تیاریوں اور صلاحیتوں کے حوالے سے مختصر رپورٹ پیش کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...