تاریخ شائع کریں2024 3 May گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 634002

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا اسرائيل میں کامیاب حملہ

عراقی مزاحمتی تحریک  کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ  " ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز" میزائلوں سے کیا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا اسرائيل میں کامیاب حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع علاقے "بیر السبع" میں ایک اہم ہدف کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی تحریک  کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ  " ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز" میزائلوں سے کیا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے عوام کی مدد اور ان کے قتل عام کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن نے کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب عراقی سرزمین سے براہ راست تل ابیب پر حملہ کیا گیا۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر  غزہ کی پٹی پر حملے بند نہ ہونے تو ہو صیہونی  حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdce7e8pwjh8x7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ