رہبر انقلاب اسلامی کا سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
عظیم مجاہد حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ، لبنانی مزاحمت کے قائد
السلام علیکم
اپنی پیاری والدہ کی وفات پر دلی تعزیت قبول کیجیے۔ مرحومہ کی شان میں اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کا ستون ان کی پاک گود میں پروان چڑھا۔ اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ پر مصروف عمل آپ کے ساتھیوں پر۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...