آپریشن طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کو اس راستے پر پہنچا دیا ہے جو اس کی کمزوری اور نابودی پر ختم ہوگا
صدر رئیسی کی شہادت تاریخ انقلاب کے اہم مسائل میں شمار ہوتی ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام سے خطاب میں دو مسائل، مسئلہ فلسطین اور صدر ایران کی شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ہمارے عزیز صدر کی شہادت ایک بڑا واقعہ ہےجو تاریخ انقلاب کے اہم مسائل میں سے ہے جواندرونی اور عالمی دونوں سطح پر نتائج کا حامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام سے خطاب میں دو مسائل، مسئلہ فلسطین اور صدر ایران کی شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ میں آج حضرت امام خمینی کے نقطہ نگاہ سے دو اہم موضوعات پر گفتگو کروں گا۔ ایک مسئلہ فلسطین ہے جو آج دنیا کا اولین مسئلہ ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ فلسطین کا موجودہ مسئلہ ایک عظیم عوامی حملے سے شروع ہوا اور آج تک دنیا کی نگاہیں پر اس پر مرکوز ہیں اور آج یہ مسئلہ دنیا کا اولین مسئلہ بن چکا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایک اور موضوع، ہمارے عزیز صدر کی شہادت ہے یہ بھی تاریخ کی بڑا واقعہ ہے۔
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ صدر رئیسی کی شہادت تاریخ انقلاب کے اہم مسائل میں شمار ہوتی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ان دونوں مسائل پر گفتگو کے بعد انتخابات کے بارے میں بھی کچھ باتیں عرض کروں گا جو ہمارا ملی فریضہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فرمایا کہ آپریشن طوفان الاقصی ایک فیصلہ کن آپریشن تھا جس نے غاصب صیہونی حکومت کے پیکر پر کاری وار لگائے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ غاصب صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ صیہونیوں کی سازشیں نقش بر آب ہوجانے پر ان کی وحشت اور تلملاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آپریشن طوفان الاقصی بالکل صحیح وقت پر انجام پایا ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ فلسطینیوں نے آپریشن طوفان الاقصی کے ذریعے صیہونی دشمن کو میدان کے ایسے گوشے میں پہنچا دیا ہے کہ جس سے نجات کا اس کو راستہ نہیں مل رہا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ نے فرمایا ہے کہ فلسطینی عوام کو میدان عمل میں اپنا حق حاصل کرنا اور صیہونی حکومت کو پسپائی پر مجبور کرناچاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ "سازباز کے مذاکرات سے کوئی امید نہ رکھو"۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے سابق سوویت یونین کے اس وقت کے صدر کو لکھا تھا کہ" ہم کمیونزم کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سن رہے ہیں" یہ تاریخ میں باقی رہنے والا یادگار جملہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے تحریک کے ابتدائی دنوں میں ہی فرمایا تھا کہ" یہ جانے والے ہیں، آپ باقی رہیں گے۔"
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے جو پیشین گوئی کی تھی وہ آج پوری ہورہی ہے ۔ آپریشن طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کو اس راستے پر پہنچا دیا ہے جو اس کی کمزوری اور نابودی پر ختم ہوگا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...