حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب کے پیغام کا مکمل متن ہفتے کے روز جاری کیا جائے گا
اس سال کی برائت، حج کے موسم اور میقات سے آگے بڑھ کر پوری دنیا کے تمام مسلمان ملکوں اور شہروں میں جاری رہنی چاہیے
اس سال کا اعلان برائت، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ مسلمان بسنے والے دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں لوگوں کی زبان پر اعلان برائت ہونا چاہئے۔
شیئرینگ :
رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا پیغام حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ پوری دنیا میں مشرکین سے بیزاری کا اعلان ہونا چاہئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔
رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام ہفتے کے روز صحرائے عرفات میں حجاج کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔
1445 کے حج کے لئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کے بعض کلیدی اقتباسات حسب ذیل ہیں:
حج کا عظیم اجتماع اور پیچیدہ مراسم پر غور کیا جائے تو ہر مسلمان کے لئے اطمینان قلب ملتا ہے اسی طرح دشمنوں اور بدخواہوں کے لئے یہ اجتماع ہراسناک ہے۔
اس سال کا اعلان برائت، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ مسلمان بسنے والے دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں لوگوں کی زبان پر اعلان برائت ہونا چاہئے۔
حج ادا کرنے کے لئے عرفات میں موجود خواتین و حضرات حقائق اور معارف کی مشق کررہے ہیں۔
اپنے عمل اور فکر کو ان حقائق اور معارف سے نزدیک کریں اور ان تعلیمات سے بہرہ مند ذات اور شخصیت کے ساتھ اپنے گھر لوٹیں یہی حج کا حقیقی اور ارزشمند سوغات ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...