مقاومت عراق کی رابطہ کونسل کا امریکہ کو متنبہ،حزب اللہ پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا
مقاومت عراق کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت لبنانی مقاومتی تنظیم کے خلاف حملے شروع کردے تو ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ عراق اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
شیئرینگ :
مقاومت عراق کی رابطہ کونسل سے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
عراق مقاومت نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کرنے کی صورت میں لبنانی مقاومت کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مقاومت عراق کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت لبنانی مقاومتی تنظیم کے خلاف حملے شروع کردے تو ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ عراق اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی کررہی ہے۔ عرب ممالک کو صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائی شروع ہونے کے بعد عراقی مقاومت اور خطے کی دوسری تنظیموں نے کئی مرتبہ صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔